the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
شہر میں سڑکوں کی مرمت کیلئے 12 کروڑ روپئے کے ٹنڈرس کی طلبی
 میں کمشنر سومیش کمار کا بیان ۔عہدیداروں کے رویہ پر کارپوریٹرس برہم
حیدرآباد۔21۔دسمبر (اعتمادنیوز) گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے جنرل باڈی اجلاس میں شہر کی خراب سڑکوں کے مسئلہ پر زبردست مباحث ہوئے جس کے بعدکمشنر بلدیہ سومیش کمار نے بتایاکہ شہر کے سڑکوں کی مرمت بالخصوص گڑھوں کی مرمت کرنے کیلئے 3 تا4دن میں 12کروڑروپے کے ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے۔ جنوری کے اختتام تک یہ کام مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ شہر کی سڑکوں کی بہتری کیلئے ایک مختصر لائحہ عمل اور ایک طویل لائحہ عمل تیارکیا گیاہے۔ طویل لائحہ عمل کے تحت 79سڑکوں کی نشاندہی کی گئی ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 316.16کروڑ روپے درکار ہوں گے 6تا 8ماہ کے دوران سڑکوں کی موثر تعمیر و مرمت کی جائے گی ۔ اس کے بعد سڑکوں کی نگرانی اور دیکھ ریکھ کے بھی انتظامات کئے جائیں گے۔ مختصر لائحہ عمل کے تحت سڑکوں پر جو گڑھے ہیں ان کا ایک سروے کے تحت نشاندہی کی گئی ہے جن کی مرمت کیلئے 12کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے۔ سومیش کمار نے بتایاکہ انہوں نے انجینئرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ موٹرسیکل پر سفر کریں تاکہ انہیں سڑکوں کی حقیقی حالت کا پتہ چل سکے۔ مجلس کے بلدی فلور لیڈر محمد نذیر الدین اور سابق ڈپٹی میئر جعفرحسین معراج نے کہاکہ 12کروڑ روپے سے شہر کی تمام سڑکوں کی مرمت نا ممکن ہے ۔ کمشنر کو چاہئے



کہ وہ ہر بلدی ڈویژن کیلئے کم از کم 50لاکھ روپے جاری کریں ۔ جس پر کمشنر نے کہا کہ سروے کرتے ہوئے اس کا جائزہ لیاجائے گا جہاں جتنی ضرورت ہے وہاں اتنی رقم جاری کرتے ہوئے سڑکوں کی مرمت کی جائے گی۔جعفرحسین معراج نے کہا کہ محکمہ آبرسانی اور برقی کے بعد اب ٹیلی کمیونیکشن کی کمپنیاں بھی بغیر اجازت سڑکوں پر گڑھے کررہی ہے۔ بلدیہ کو اس کا نوٹ لینا چاہئے۔ مجلس کے کارپوریٹر وجاہت علی خان نے کہا کہ خراب سڑکوں کی وجہ سے عوام کو دشواریاں ہورہی ہے ‘ ٹریفک جام ہونے سے کئی مسائل پیش آر ہے ہیں۔طلبہ اور ملازمین تعلیمی اداروں اور دفاتر کو تاخیر سے پہنچ رہے ہیں حتی کہ ایمبولنس بھی ٹریفک میں پھنسی ہوتی ہے۔ ہر مرتبہ عہدیدار ٹال مٹول کرتے ہوئے اس مسئلہ سے پہلو تہی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیہ کا دوسرے محکموں سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔ محکمہ برقی اور محکمہ آبرسانی کے لوگ سڑکوں پر کھدوائی کرتے ہیں حتی کہ کئی مقامات پر محکمہ پولیس بھی سڑکوں کی کھدوائی کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانا شہر میں کئی سڑکیں خراب ہوچکی ہے۔ ان کے ڈویژن تالاب چنچلم میں بھی 34بی ٹی اور سی سی روڈس کے کام زیر التواء ہیں۔ وجاہت علی خان نے مطالبہ کیاکہ سڑکوں کی مرمت کے کام جنگی خطوط پر کئے جائیں۔ کانگریس فلور لیڈر ڈی رام بابو اور تلگودیشم کے فلور لیڈر سنگی ریڈی سرینواس ریڈی نے بھی یہ مسئلہ اٹھایا ۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی مرمت میں تاخیر سے کئی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.